ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مودی نے نوجوانوں سے روزگار چھین کر امبانی کو تحفہ دے دیا

مودی نے نوجوانوں سے روزگار چھین کر امبانی کو تحفہ دے دیا

Sun, 14 Oct 2018 17:19:26  SO Admin   S.O. News Service

بنگلو رو14 اکتوبر ( ایس او نیوز) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے رافیل لڑاکا طیارہ معاملت پر مودی حکومت کے خلاف طنز و تنقید پر مبنی اپنی مہم میں مزید شدت پیدا کرتے ہوئے آج ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) کو خلائی و فضائی شعبہ میں ہندوستان کی حکمت عملی کا ایک اہم اثاثہ قرار دیا اور کہا کہ ملک اس ادارہ کا مرہون منت ہے۔ سرکاری شعبہ کے دفاعی ادارہ ایچ اے ایل کے سابق ملازمین کے ساتھ آج یہاں بات چیت کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ایچ اے ایل نے ملک کیلئے غیرمعمولی طور پر بہترین و نمایاں کام کیا ہے۔ ایک سائنسی بصیرت سازی اور ’’ہماری حفاظت پر‘‘ ہم اس کی خدمات کے معترف و مقروض ہیں۔ ایچ اے ایل ہیڈکوارٹرس کے قریب منسلک اسکوائر پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ’’ایرو اسپیس میں ایچ اے ایل حکمت عملی کا اثاثہ ہے۔ یہ کوئی معمولی یا روایتی کمپنی نہیں ہے بلکہ ہم قومی اثاثہ ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے واقفیت کیلئے اس ادارہ کے سابق ملازمین سے بات چیت کررہے ہیں کہ اس کو کس طرح مزید موثر بنایا جاسکتا ہے تاکہ جب ہم برسراقتدار آئیں تو اس کو مزید فعال موثر و متحرک بناسکیں۔


Share: